عمارہ اطہر پہلی خاتون سی ٹی او تعینات ،4پولیس افسران کا تبادلہ

عمارہ اطہر پہلی خاتون سی ٹی او تعینات
کیپشن: عمارہ اطہر پہلی خاتون سی ٹی او تعینات

ویب ڈیسک: پنجاب پولیس میں4افسران کے تقرروتبادلے، عمارہ اطہر کو سی ٹی او لاہور تعینات کردیا گیا۔

 آئی جی پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کو تبدیل کر کے عمارہ اطہر کو تعینات کردیا گیا، عمارہ اطہر بطور سی ٹی او لاہور تعینات ہونیوالی پہلی خاتون پولیس افسر بن گئی ہیں۔

مستنصر فیروز کی خدمات سیف سٹیز اتھارٹی کے سپرد کر دی گئیں، حمزہ امان اللہ کو پی ایس او ٹو آئی جی پنجاب جبکہ بلال عمر کو اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی آئی جی آفس تعینات کردیا گیا۔