ڈجکوٹ:مسافرکوچ کی کارکوٹکر،4افرادجاں بحق،4زخمی

ڈجکوٹ:مسافرکوچ کی کارکوٹکر،4افرادجاں بحق،4زخمی
کیپشن: Dijkot: Passenger coach collided with a car, 4 people died, 4 injured

ایک نیوز:ڈجکوٹ میں مسافرکوچ کی کارکوٹکر،حادثےمیں چارافرادجاں بحق جبکہ چارزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق ڈجکوٹ میں عید کی خوشیاں منانے کے لئے آنے والی فیملی حادثے کا شکار ہو گئی ۔

ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئے لاشوں اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کیاگیا۔
ریسکیوذرائع کےمطابق تیزرفتارمسافرکوچ نےکارکوپیچھےسےٹکرماری،جس سے بدقسمت مہران کار سمندری سے آنے والی ہائی ایس وین سے ٹکرا گئی،حادثےمیں چارافرادموقع پرہی جاں بحق ہوگئے جبکہ چارافرادزخمی ہوگئے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےمیں جاں بحق ہونےوالےافرادکاتعلق ایک ہی خاندان سےہے،جاں بحق ہونےوالوں میں 42 سالہ ذوالفقار ،اسکی 40 سالہ اہلیہ عظمی 12 سالہ بیٹا احسن اور 10 سالہ عائشہ شامل ہیں ۔جبکہ زخمیوں میں بابو ، اصغر ،اقبال بی بی کی حالت نازک ہے ۔
واضح رہےکہ بدقسمت فیملی ڈجکوٹ میں اپنے رشتہ دار کو ملنے آرہے تھے کہ راستےمیں حادثےکاشکارہوگئے۔