وزیراعظم کاپاک فوج اورسیکیورٹی اداروں کوعیدپرفرائض انجام دینےپرخراج تحسین

وزیراعظم کاپاک فوج اورسیکیورٹی اداروں کےاہلکاروں کوعیدپرخراج تحسین 
کیپشن: Prime Minister congratulated the officials of Pakistan Army and security agencies on Eid

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف نےپاک فوج ،پولیس کےجوانوں اورسیکیورٹی اداروں کےاہلکاروں کوعیدپرفرائض انجام دینےپرخراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نےپاک فوج کے افسران و جوانوں، چاروں صوبوں کے آئی جیز، سیکیورٹی اداروں کے سربراہاں اور انتظامیہ کے افسروں کے اقدامات کو سراہا۔

وزیراعظم کاکہناتھاکہ ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے افسران و اہلکاروں کی لازوال قربانیاں ہیں، عید کے پر مسرت موقع پر اپنے پیاروں سے دور فرائض کی انجام دہی کیلئے مامور افواجِ پاکستان، پولیس، سیکیورٹی اداروں اور انتظامیہ کے افسران و اہلکاروں کو مجھ سمیت پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔