نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

ایک نیوز: نگران وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے۔ کوئٹہ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ، نگران وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان ڈومکی، نگران وفاقی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے استقبال کیا۔

اس موقع پرچیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ بھی موجود تھے۔