رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 23.6 فیصد رہے گی، ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ

رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 23.6 فیصد رہے گی، ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ
کیپشن: Inflation rate will be 23.6% this fiscal year, World Economic Outlook Report

ایک نیوز: آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔ جس کے مطابق موجودہ مالی سال  میں مہنگائی کی شرح 23.6 فیصد رہے گی۔

آئی ایم ایف کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سال 2028 تک جی ڈی پی گروتھ 5 فیصد تک جانے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ رواں سال بےروزگاری کم ہو کر 8 فیصد پر آنے کا امکان ہے۔ گزشتہ مالی سال  میں بےروزگاری کی شرح ساڑھے آٹھ فیصد تھی۔ 

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 1.8 فیصد رہے گا۔ عالمی سطح پر کورونا وباء اور روس یوکرین جنگ کے اثرات برقرار رہیں گے۔