عاطف اسلم کی امریکی مسجد میں اذان دینےکی ویڈیووائرل

عاطف اسلم کی امریکی مسجد میں اذان دینےکی ویڈیووائرل
کیپشن: Viral video of Atif Aslam giving adhan in American mosque

ایک نیوز:پوری دنیامیں اپنی آوازکاجادوچلانےوالےپاکستانی نامورگلوکارعاطف اسلم کی سوشل میڈیاپرایک ویڈیووائرل ہورہی جس میں وہ ایک مسجدمیں اذان دےرہےہیں۔
تفصیلات کےمطابق گلوکارعاطف اسلم میوزیکل کنسرٹ میں شرکت کیلئے پوری دنیا میں سفر کرتے ہیں اور وہ مقامی مساجد میں جاکر نماز بھی ادا کرتے ہیں۔
عاطف اسلم گلوکاری کےعلاوہ نعت خوانی اورحمدبھی پڑھتےہیں اوران کی کوک اسٹوڈیوکی قوالی”تاجدارحرم“بھی کافی مقبول ہوئی ہے۔


اب سوشل میڈیا پر ایک مبینہ ویڈیو وائرل ہے جس میں گلوکار امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر کی ایک مسجد میں اذان دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے اور مداح عاطف اسلم کی مسحور کن آواز سے بہت لطف اٹھا رہے ہیں۔