پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 6 بھارتی ماہی گیر گرفتار

پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 6 بھارتی ماہی گیر گرفتار
کیپشن: 6 Indian fishermen arrested for violating Pakistani maritime boundaries

 ایک نیوز نیوز:پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے پاکستانی سمندری حدود میں غیرقانونی شکار کرنے والے6 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر کے ان کی کشتی بھی قبضے میں لے لی۔

ترجمان ایم ایس اے کے مطابق پاکستانی سمندر میں غیر قانونی شکار کرنے والی بھارتی ماہی گیروں کی کشتی کو ضبط کیا گیا ہے۔بھارتی کشتی "کروپا" پر سوار 6 بھارتی ماہی گیر پاکستان کے سمندر میں سمندری قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی شکار کر رہی تھی۔

کشتی اور 6 ماہی گیروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کراچی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔