عام انتخابات 2024: خواجہ سراء نایاب علی الیکشن لڑنے کی اہل قرار

عام انتخابات 2024: خواجہ سراء نایاب علی الیکشن لڑنے کی اہل قرار
کیپشن: General Elections 2024: Khaja Sara Nayab Ali declared eligible to contest elections

ایک نیوز: خواجہ سراء نایاب علی کو الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا گیا۔ ایپلٹ ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے الیکشن ایپلٹ ٹریبونل نے اہم فیصلہ جاری کیا ہے جس میں خواجہ سراء نایاب علی کو الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا گیا ہے۔ 

ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس ارباب محمد طاہر نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔ ایپلٹ ٹریبونل نے نایاب علی کے کاغذات منظور ہونے کے خلاف دائر اپیلیں مسترد کردی ہیں اور ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔