فردوس عاشق اعوان کی پولیس اہلکار کوتھپڑمارنے کی ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

فردوس عاشق اعوان کی پولیس اہلکار کوتھپڑمارنے کی ویڈیو وائرل،مقدمہ درج
کیپشن: فردوس عاشق اعوان کی پولیس اہلکار کوتھپڑمارنے کی ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

ویب ڈیسک:سیالکوٹ میں پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے پر استحکام پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے این اے 70 سیالکوٹ کے ایک پولنگ اسٹیشن  میں الیکشن ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کو تھپڑ مارا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے پر اے ایس آئی امجد علی کی مدعیت میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں دھمکی، کار سرکار میں مداخلت، زد وکوب کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

اے ایس آئی نے ایف آئی آر میں کہا کہ موبائل سروس بند ہونے کی وجہ سے واقعہ کی اطلاع نہ دے سکا۔ استحکام پارٹی کی رہنما نے دوران ڈیوٹی زدوکوب کیا اور ساتھیوں سمیت دھمکیاں دیں۔