رضوان نے بابراعظم کیساتھ اوپننگ جوڑی ٹوٹنےپرخاموشی توڑدی

رضوان نے بابراعظم کیساتھ اوپننگ جوڑی ٹوٹنےپرخاموشی توڑدی
کیپشن: Rizwan broke his silence on breaking the opening pair with Babar Azam

ویب ڈیسک:پاکستان ٹیم کےوکٹ کیپروبلےبازمحمدرضوان نےبابراعظم کےساتھ ٹی20میں اپنی شراکت ٹوٹنےپرخاموشی توڑدی۔
تفصیلات کےمطابق قومی ٹیم کےکھلاڑی محمدرضوان نےبابراعظم کےساتھ اپنی اوپننگ جوڑی ٹوٹنےپروضاحت کردی۔
غیرملکی میڈیاکی جانب سےمحمدرضوان سےسوال کیاگیاکہ ٹی20میں بابراعظم اورآپ کواوپننگ جوڑی توڑنےسےکیاکوئی فائدہ ہوا؟جس کےجواب میں قومی کھلاڑی کاکہناتھاکہ یہ حقیقت نہیں ہے! ٹیم مینجمنٹ نے محض ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے کچھ چیزیں تبدیل کیں تاکہ میگا ایونٹ سے قبل اچھا کمبینیشن بنا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ کیلئے بہترین پلئینگ الیون بنانے کے خواہاں ہیں، اوپننگ میں دائیں اور بائیں بلےبازوں کے ساتھ امتزاج بنانے کی کوشش کررہے ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ یہ کوئی غلط فیصلہ ہے۔
رضوان نے کہا کہ میں مینجمنٹ فیصلے سے ناراض نہیں ہوں بلکہ ورلڈکپ ویسٹ انڈیز اور یو ایس میں شیڈول ہے جہاں بال اسپین ہوگا تو ہمیں مختلف قسم کے بیٹرز کی ضرورت ہوگی۔