ویرات کوہلی کس کھلاڑی کےمداح نکلے؟

ویرات کوہلی کس کھلاڑی کےمداح نکلے؟
کیپشن: Virat Kohli became a fan of which player?

ایک نیوز:بھارتی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان سٹاربلےبازویرات کوہلی نےاپنےپسندیدہ کھلاڑی کانام بتادیا۔
تفصیلات کےمطابق ایشیا کپ میں غیرملکی سپورٹس چینل سے بات کرتے ہوئے سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ جب میں بڑا ہورہا تھا تو اس وقت میرے پسندیدہ کرکٹر سچن ٹنڈولکر تھے اور آج کے دور میں انگلینڈ کے بین سٹوکس میرے پسندیدہ بلے باز ہیں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین سٹوکس کو آج کے دور کا بہترین آل راؤنڈر تصور کیا جاتا ہے، بین سٹوکس نے ماضی قریب میں انگلینڈ کیلئے بہت سے کارنامے سر انجام دیئے، اسی باعث انہوں نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کیلئے گزشتہ سال لی گئی ریٹائرمنٹ کو بھی واپس لے لیا۔