صدرمملکت اور وزیراعظم کا ملکہ برطانیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

صدرمملکت اور وزیراعظم کا ملکہ برطانیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
کیپشن: The President and the Prime Minister express their condolences on the death of the Queen of Great Britain(file photo)

ایک نیوز نیوز: ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم انتقال کرگئی ہیں۔ پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ایک بیان میں شاہی خاندان، برطانوی حکومت اور عوام سے اظہار افسوس کیا ہے۔ 

اپنے بیان میں صدر پاکستان نے کہا ہے کہ ملکہ برطانیہ کے انتقال سے دنیا میں پیدا ہونے والا خلا پر کرنا مشکل ہوگا، ملکہ الزبتھ دوئم کو تاریخ میں سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔ 

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی ملکہ برطانیہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی عوام ملکہ کی وفات کے سوگ میں برطانیہ اور دیگر دولت مشترکہ ممالک کے ساتھ ہے۔ انہوں نے برطانیہ کے شاہی خاندان، عوام اور حکومت سے اظہار تعزیت کیا ہے۔