جذبہ خیرسگالی: پاکستان نے 80 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا

جذبہ خیرسگالی: پاکستان نے 80 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا
کیپشن: Goodwill: Pakistan frees 80 Indian fishermen

ایک نیوز: پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار بھارتی ماہی گیروں کو پاکستان نے انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت رہائی کا پروانہ تھما دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس مقصد کیلئے 80 بھارتی ماہی گیروں کو ملیر جیل سے کینٹ اسٹیشن روانہ کردیا گیا ہے۔ جہاں سے انہیں علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے لاہور واہگہ بارڈر روانہ کیا جائے گا۔ 

سعد ایدھی نے بتایا ہے کہ بھارتی ماہی گیروں کے تمام سفری اخراجات ایدھی فاؤنڈیشن اٹھا رہی ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارتی ماہی گیروں کو رقم ، کپڑے اور ضروری سامان بھی دیا گیا ہے۔ 

بھارتی ماہی گیروں کا کہنا تھا کہ سالوں بعد گھر واپس جانے کی کافی خوشی محسوس ہورہی ہے۔ گھر والے اور بچے یاد آتے ہیں۔ 

بھارتی ماہی گیروں نے واضح کیا کہ پاکستان میں قید کاٹتے ہوئے ہمارے ساتھ کافی اچھا سلوک کیا گیا۔