9مئی کے ملزمان کو کٹہرے میں لائیں گے،وزیراعظم 

9مئی کے ملزمان کو کٹہرے میں لائیں گے،وزیراعظم 
کیپشن: 9مئی کے ملزمان کو کٹہرے میں لائیں گے،وزیراعظم 

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ 9مئی کو لوگوں کو اکسانے والے افراد کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف سانحہ9مئی پر تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ9 مئی 2023 کو پیش آنے والے واقعات کومنظم منصوبہ بندی کے تحت ریاست کے خلاف بغاوت، ملک میں اور افواج کے اندر تقسیم پیدا کرنے کی مذموم کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو اکسانے والے افراد کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائیں گے اور قانون کے مطابق قرار واقعی سزا ملے گی۔
 شہبازشریف کاکہنا تھا کہ جب پاکستان کو کبھی بھی کسی چیلنج کا مقابلہ کرنا پڑا چاہے جنگ یا امن کے زمانے میں پاکستان کے اندر سیلاب، طوفان یا کوئی مشکل ہو تو یہی غازی اور شہید ہیں جنہوں نے پاکستان کی حفاظت کے لیے قربانی دی۔
وزیراعظم کاکہنا تھا کہ آج اگر ان معرکوں کو بے ہودہ ہتھکنڈوں کے ذریعے سرنگوں کرنے کی کوشش کی جائے اور شہیدوں کے ورثا کو تکلیف پہنچانے کی مذموم کوشش کی جائے اور شہیدوں کی قبروں کی بے حرمتی کی جائے اور پاکستان کی سلامتی کے ضامن اداروں کی تذلیل کی جائے تو 25 کروڑ عوام ایسی قبیح حرکتیں برداشت نہیں کرسکتے۔