شیرافضل مروت کو کورکمیٹی سے بھی نکال دیاگیا

شیرافضل مروت کو کورکمیٹی سے بھی نکال دیاگیا
کیپشن: شیرافضل مروت کو کورکمیٹی سے بھی نکال دیاگیا

ایک نیوز:تحریک انصاف نے شیرافضل مروت کو سیاسی کمیٹی کے بعد کورکمیٹی سے بھی نکال دیا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان  کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو دونوں کمیٹیوں سے نکالا گیا ۔

عمر ایوب نے شیر افضل مروت کو پارٹی کی کمیٹیوں سے علیحدہ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین نے براہ راست کہا ہے کہ شیر افضل مروت کو سیاسی اور کور کمیٹی سے علیحدہ کیا جائے۔