بابراعظم اور شاہین کی لڑائی،حقیقت سامنے آ گئی 

بابراعظم اور شاہین کی لڑائی،حقیقت سامنے آ گئی 
کیپشن: بابراعظم اور شاہین کی لڑائی،حقیقت سامنے آ گئی بابراعظم اور شاہین کی لڑائی،حقیقت سامنے آ گئی 

ویب ڈیسک: سابق کپتان بابراعظم کے ساتھ لڑائی حقیقت یا افواہیں، قومی ٹی20کے کپتان شاہین آفریدی خاموشی توڑ دی
 قومی ٹی20کے کپتان شاہین آفریدی کاانٹرویو میں کہنا تھاکہبابر اور میں پاکستان کیلئے کھیلتے ہیں، ہمارے تعلقات ایک خاندان کی طرح ہیں جو اپنی چیزیں خود سلجھا سکتے ہیں۔ ہمیں کسی کے سامنے خود کو درست ثابت کرنے کی ضرورت نہیں، ٹیم میٹنگ میں ہم جانتے ہیں کہ کیا کہنا ہے اور کیا نہیں۔ 
شاہین آفریدی کاکہنا تھاکہ کبھی کبھی ایسے پیش کیا جاتا ہے کہ بابراعظم اور میرے درمیان کوئی اختلاف ہے، ہماری لڑائی ہوئی ہو! ایسا نہیں ہونا چاہیے، ہم ایک دوسرے سے اتنا ہی پیار کرتے ہیں جتنا ہم اپنے خاندان سے کرتے ہیں۔