ایرانی سفیر کی آصف زرداری کو صدرمنتخب ہونےپرمبارکباد

ایرانی سفیر کی آصف زرداری کو صدرمنتخب ہونےپرمبارکباد
کیپشن: ایرانی سفیر کی آصف زرداری کو صدرمنتخب ہونےپرمبارکباد

ایک نیوز: پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مغدام کی بطور صدر انتخاب پر آصف علی زرداری کو مبارکبادپیش کی گئی ۔

رضا امیری مقدم نے تہنیتی پیغام سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دیا۔

 ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مغدام نے لکھا کہ میں آصف علی زرداری کے انتخاب پر اپنی مخلصانہ مبارکباد کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔ آصف علی زرداری، اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 14ویں صدر کے طور پر منتخب ہوئے۔یہ ہمیں برادر، دوست اور ہمسایہ ممالک ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے شاندار اور سنہری دنوں کی یاد دلاتا ہے۔

ڈاکٹر رضا امیری مغدام کاکہنا تھاکہ  ہم ان کے دور حکومت میں ایران اور پاکستان کے درمیان ہمہ جہت تعلقات اور روابط کے فروغ کے خواہاں ہیں۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے شہید بینطیر بھٹو اور آصف زرداری کی  تصویر بھی جاری کی۔