چیئرمین پی سی بی محسن نقوی 12مارچ کو دبئی روانہ ہونگے

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی 12مارچ کو دبئی روانہ ہونگے
کیپشن: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی 12مارچ کو دبئی روانہ ہونگے

ایک نیوز:چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے 12مارچ کو دبئی روانہ ہوں گے ۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  کااجلاس 13سے15مارچ تک دبئی میں شیڈول ہے ۔سی او او سلمان نصیر  بھی چیئرمین پی سی بی کے ہمراہ روانہ ہوں گے۔ آئی سی سی بورڈ میٹنگز کے ساتھ چیف ایگزیکٹو میٹنگ بھی شیڈول ہے۔ اجلاس کی سائیڈ لائن پر پی سی بی حکام دیگر بورڈز حکام سے ملاقات کریں گے۔

آئی سی سی کے اجلاس میں بھارتی بورڈ کے نمائندوں سے بھی بات چیت ہونے کا امکان ہے۔

آئی سی سی کے اجلاس میں امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا ۔اگلے برس پاکستان میں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی کے انتظامات پر بھی بات ہو گی۔