نئے صدرکی تقریب حلف برداری کل ،دعوت نامےجاری

نئے صدرکی تقریب حلف برداری کل ،دعوت نامےجاری
کیپشن: Swearing-in ceremony of the new president tomorrow, invitations issued

ایک نیوز:نومنتخب صدرپاکستان کی تقریب حلف برداری کل ہوگی۔دعوت نامےجاری کردئیےگئے۔
ترجمان صدرہاؤس کےمطابق حلف برداری کی تقریب اتوار کو چار بجے ایوان صدر میں ہو گی ،نو منتخب صدر سے چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی حلف لیں گے۔
ترجمان کےمطابق ایوان صدر نے مہمانوں کو دعوت نامے جاری کر دئیےہیں۔
صدرمملکت کےانتخاب کےلئےاتحادی جماعتوں کےصدارتی امیدوارآصف زرداری اورسنی اتحادکونسل کےامیدوارمحمودخان اچکزئی ہیں۔