اداکارہ مہوش حیات کا عید کےبعدسرپرائزدینےکااعلان

اداکارہ مہوش حیات کا عید کےبعدسرپرائزدینےکااعلان
کیپشن: Actress Mehwish Hayat's announcement of award after Eid

ایک نیوز :اداکارہ مہوش حیات نے عید الاضحیٰ کے بعد مداحوں کو اپنے نئے پراجیکٹس کے حوالےسے خوشخبری سنادی۔

پاکستان کو سب سے زیادہ کامیاب ترین فلمز دینے والی اداکارہ مہوش حیات بڑی عید کے موقع پر بھی سینما گھروں میں دکھائی دیں گی اپنی نئی آنے والی فلم 123 واں میں۔

اداکارہ مہوش حیات کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اداکار وہاج کے ساتھ پہلی مرتبہ فلم تیری میری کہانی میں کام کیا۔ ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ تازگی سے بھرپور تھا ۔وہاج بہت میچیور اداکار ہیں۔ جو کہانی میں اپنے کردار کے ساتھ بے حد انصاف کرتے ہیں اسکرپٹ پر مکمل طور پر عبور رکھتے ہیں۔

مہوش حیات کا مزید کہنا تھاکہ فلم میں پہلی مرتبہ ساڑھی زیب تن کی ۔ فلم کے لیے پر امید ہیں کہ ان کے مداحوں کو فلم میں ان کا کردار اور لک دونوں ہی پسند آئیں گے۔فلم کے ڈائیلاگز خلیل الرحمان قمر نے لکھے جو کہ ہر لحاظ سے خوبصورت ہیں۔