کراچی سے 2 دہشتگرد گرفتار

کراچی سے 2 دہشتگرد گرفتار
ایک نیوز نیوز: وفاقی حساس ادارے اور ملیر پولیس نے کالعدم تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگرد گرفتار کرلیے، ملزمان داعش سیٹ اپ کی ازسرنوتشکیل کی کوشش کر رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں وفاقی حساس ادارے اور ملیر پولیس نے شاہ لطیف میں مشترکہ کارروائی کی اور کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگرد گرفتار کرلیے۔
ترجمان ملیر پولیس نے بتایا کہ گرفتار دہشتگرد محمد نعیم عرف عادل اور محمد شکیل عرف وقاص آپس میں بھائی ہیں، ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ، گرینیڈ اور موبائل فونز بھی برآمد ہوئے۔
ترجمان کے مطابق ملزمان نے نوجوانوں کی ذہن سازی کرکے دہشتگردی کی تربیت کیلئے افغانستان بھیجنے کا انکشاف کیا جبکہ پاکستان میں تخریبی کارروائیوں میں حصہ لینے کا بھی اعتراف کیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان داعش سیٹ اپ کی ازسرنوتشکیل کی کوشش کررہےتھے، دونوں دہشتگرد داعش پاکستان کے اہم کمانڈرز رضوان بروہی اور عدنان عرف عمار کے سالے ہیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کے داعش سمیت دیگر کالعدم دہشتگرد تنظیموں سے رابطے تھے۔