آئی سی سی نےدسمبر2023کےپلیئرآف دی منتھ کااعلان کردیا

آئی سی سی نےدسمبر2023کےپلیئرآف دی منتھ کااعلان کردیا
کیپشن: ICC has announced the Player of the Month for December 2023

ویب ڈیسک:آئی سی سی نےدسمبر2023کےپلیئرآف دی منتھ مردوخواتین کےناموں اعلان کردیا۔
تفصیلات کےمطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نےدسمبر2023کےبہترین کھلاڑیوں کےناموں کااعلان کردیاجس میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی اپنی جگہ نہ بناسکا۔مردوخواتین کوتین،تین کیٹیگریزمیں تقسیم کیاگیا۔
آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ دسمبر کی نامزدگیوں میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز، بنگلادیش کے تیج الاسلام اور نیوزی لینڈ کے گلین فلپس شامل ہیں۔
آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں عمدہ بولنگ پرفارمنس، بنگلہ دیشی بولر تیج الاسلام کو نیوزی لینڈ کے خلاف عمدہ بولنگ جبکہ نیوزی لینڈ کے گلین فلپس کو بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ میچ میں عمدہ بولنگ اور بیٹنگ پر نامزد کیا گیا۔
خواتین کی کیٹیگری میں بھارت کی جمائمہ روڈریگز اور دپیتی شرما اور زمبابوے کی پریشیس مارنج کو نامزد کیا گیا ہے۔
جمائمہ نے انگلینڈ اور آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ اور ون ڈے میچز میں عمدہ پرفارمنس کے ذریعے اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
انگلینڈ کے خلاف اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں انہوں نے 47 رنز دیکر دو وکٹیں حاصل کی تھیں اور انتہائی اہم نصف سنچری بھی اسکور کی تھی، جبکہ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انہوں نے 73 رنز کی اننگز کھیلی۔
دپیتی شرما نے دسمبر کے مہینے میں دو ٹیسٹ میچوں میں165 رنز اور11 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں انہوں نے پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔
زمبابوے کی پریشس مارنج نے یوگنڈا کیخلاف آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے کوالیفائر میچ میں چار اوورز میں7 رنز دیکر5 وکٹیں حاصل کیں جس میں ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔
افریقا ریجن کے کوالیفائر ٹورنامنٹ میں انہوں نے مجموعی طور پر13 وکٹیں حاصل کیں۔