پرویزالہٰی کی پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ آفس آمد، سٹاف کی کارکردگی کو سراہا

پرویزالہٰی کی پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ آفس آمد
کیپشن: پرویزالہٰی کی پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ آفس آمد

ایک نیوز نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب کا پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ، چوہدری پرویز الہٰی نے سیف سٹی اتھارٹی کے سٹاف کی کارکردگی کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا، پرویز الہٰی نے یوم عاشور پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، پرویز الہٰی نے جدید کیمروں سے مرکزی جلوس کے روٹ کا بھی جائزہ لیا۔

وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوسوں کی مانیٹرنگ کے نظام کا معائنہ کیا اور جدید کیمروں سے مرکزی جلوسوں کے روٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-09/news-1660045603-7885.mp4

پرویز الہٰی کا لاہور سمیت پنجاب بھر میں سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کہا یوم عاشور کے جلوسوں کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوسوں اورمجالس کی نگرانی کی جارہی ہے،ملک دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کیلئے پوری فورس چوکس ہے،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسر اور اہلکار بہترین کوآرڈینیشن کے ذریعے فرائض سرانجام دے رہے ہیں-

پرویز الہیٰ نے پولیس اور انتظامیہ کو واضع کردہ سکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی اور کہا آخری جلوس کے شرکاء کے پر امن طور پر منتشر ہونے تک اہلکار ڈیوٹی پر موجود رہیں۔

وزیر اعلی پنجاب  پرویزالٰہی نے سیف سٹی اتھارٹی کے سٹاف کی کارکردگی کو سراہا،سیف سٹی پراجیکٹ کو چھوٹے اضلاع تک لے کر جائیں گے،اللہ تعالٰی کا شکر ہے کہ پورے صوبے میں امن عامہ کی صورتحال بہترین ہے۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کی زیرصدارت پنجاب سیف سٹی اتھارٹی میں محرم الحرام سکیورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا،چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران کان نے مرکزی جلوسوں کے روٹس پرکیمروں کے ذریعے مانیڑنگ پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر،چیف سیکرٹری کامران افضل،انسپکٹر جنرل پولیس فیصل شاہکار،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر) اسد اللہ خان،کمشنرلاہورڈویژن،سی سی پی او لاہور،ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ،چیف آپریٹنگ آفیسر، پنجاب سیف سٹی اتھارٹی، ڈی جی ریسکیو1122 اورمتعلقہ حکام بھی اس موجود پر موجود تھے۔