شادی کے 10 سال بعد خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچیوں کی پیدائش

خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچیوں کی پیدائش
کیپشن: 4 children

ایک نیوز نیوز: شکار پور میں شادی کے 10 سال بعد خاتون کے ہاں ایک ساتھ 4 بچیوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شکار پور کے نواحی گاؤں امروٹ شریف کی رہائشی خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا جہاں کامیاب آپریشن کے بعد خاتون نے ایک ساتھ 4 بچیوں کو جنم دیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ماں اور بچیوں کی صحت بالکل ٹھیک ہے تاہم انہیں نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔