ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز، پاکستان ویمنز اسکواڈ کا اعلان

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز، پاکستان ویمنز اسکواڈ کا اعلان
کیپشن: ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز، پاکستان ویمنز اسکواڈ کا اعلانویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز، پاکستان ویمنز اسکواڈ کا اعلان

ویب ڈیسک: ویسٹ انڈیز ویمنز کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان ویمنز اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔
 پانچ کرکٹرز کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، سیریز 18 اپریل سے 3 مئی تک کھیلی جائے گی۔
چیف سلیکٹر سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم جعفر کی سربراہی میں قومی ویمن سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کے خلاف 16 رکنی ون ڈے اور ٹی20 اسکواڈ کا اعلان کیا۔
تین ون ڈے جو آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں 18 سے 23 اپریل کے درمیان کھیلے جائیں گے جبکہ پانچ ٹی ٹوئنٹی 26 اپریل سے 3 مئی تک ہوں گے۔ تمام 8میچز کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
ون ڈے سیریز کے لیے وکٹ کیپر بیٹرز سدرہ نواز (67 ون ڈے، 56 ٹی ٹوئنٹی) کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ٹی20 کے لیے چار کھلاڑی عائشہ ظفر ، گل فیروزہ، رامین شمیم اور طوبیٰ حسن اسکواڈ میں واپس آئی ہیں۔ 
ون ڈے سیریز کے اختتام پر صدف شمس، سدرہ نواز اور وحیدہ اختر ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے فیصل آباد چلی جائیں گی۔ لیگ اسپنر غلام فاطمہ کو آرام دیا گیا ہے تاکہ وہ کار حادثے میں لگنے والی چوٹوں سے مکمل طور پر صحت یاب ہوسکیں۔
وہ کراچی میں 20 کھلاڑیوں کے کیمپ کا حصہ تھیں۔ کار حادثے میں زخمی ہونے والی دوسری کرکٹر سابق قومی ویمن کپتان بسمہ معروف اگلے ہفتے فٹنس ٹیسٹ دیں گی جس کے بعد ان کے انتخاب کا فیصلہ کیا جائے گا۔
چیف سلیکٹر سلیم جعفر کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے کپتان ندا ڈار اور عبوری ہیڈ کوچ کی مشاورت سے ون ڈے اور ٹی20 سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی ہے۔
ون ڈے اسکواڈ میں ندا ڈار (کپتان) عالیہ ریاض، بسمہ معروف (فٹنس سے مشروط)، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، منیبہ علی، نجیہہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سدرہ نواز (وکٹ کیپر) طوبیٰ حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔
ٹی 20 اسکواڈ ندا ڈار (کپتان)، عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، بسمہ معروف ( فٹنس سے مشروط)، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، گل فیروزہ، منیبہ علی (وکٹ کیپر) ، نجیہہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، طوبہ حسن اور ام ہانی پر مشتمل ہوگا۔
اٹھارہ اور اکیس اپریل کو پہلے اور دوسرے ون ڈے کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے تاکہ یہ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ سیریز کے ساتھ متصادم نہ ہوسکیں۔ اب یہ میچز صبح 9.30 بجے شروع ہونگے۔