ججز کے خط پرازخودنوٹس، جسٹس یحییٰ آفریدی کی سماعت سے معذرت 

 ججز کے خط پرازخودنوٹس، جسٹس یحییٰ آفریدی کی سماعت سے معذرت 
کیپشن:  ججز کے خط پرازخودنوٹس، جسٹس یحییٰ آفریدی کی سماعت سے معذرت 

ایک نیوز:اسلام آباد ہائیکورٹ کے6ججز کے خط پر ازخودنوٹس،‏سپریم کورٹ کے جسٹس یحییٰ آفریدی نے ازخود نوٹس کیس کی سماعت سے معذرت کرلی۔

‏سپریم کورٹ کے جسٹس یحییٰ آفریدی  نے کہا کہ ہائی کورٹس آئین کے تحت انتظامی فرائض سرانجام دیتی ہے۔ہائی کورٹس آئین کے مطابق عدالتوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے از خود نوٹس کی سماعت سے معذرت کی۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے نوٹ میں لکھاکہ 6ججز نے اپنے خط میں کوڈ آف کنڈکٹ ترتیب دینے بات کی ہے۔انتظامی معاملے پر عدالتی کاروائی سے منفی تاثر جائیگا۔سپریم کورٹ کو اس معاملے کو جوڈیشل سطح پر چلانے سے گریز کرنا چاہیے۔ہائیکورٹس کے پاس آئین کے تحت انتظامی اختیارات موجود ہیں ۔ہائیکورٹ کے چیف جسٹس یا دیگر ججز نے اپنے اختیارات کو استعمال نہیں کیا۔موجودہ کیس میں سپریم کورٹ کو آرٹیکل 184/3 کا اختیار استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرتصدق جیلانی کے انکوائری کمیشن کی سربراہی سے معذرت کے بعد چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے 6ججز کے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط ارسال کرنے پرازخودنوٹس لیاتھا 

 چیف جسٹس نے عدالتی امور میں مداخلت، اہل خانہ، رشتہ داروں اور دوستوں کے ذریعے دباؤ ڈالنے اور مختلف طریقوں سے اثرانداز ہونے کے ایجنسیوں پر الزامات پر مبنی خط کا ازخود نوٹس لیا تھا۔