عسکری قیادت کی قوم کو عیدالفطرکی مبارکباد 

عسکری قیادت کی قوم کو عیدالفطرکی مبارکباد 
کیپشن: عسکری قیادت کی قوم کو عیدالفطرکی مبارکباد 

ایک نیوز:چیئرمین جوائنٹ چیفس  آف اسٹاف کمیٹی  اورسروسزچیفس کی جانب سے عوام کوعیدمبارک پیش کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس  آف اسٹاف کمیٹی  اورسروسزچیفس  کا پیغام میں کہنا تھاکہ محاذپرموجودجوانوں کےلیے عیدکاحقیقی فخرفرنٹ لائن پرخدمات کی انجام دہی میں ہے۔قوم کی حفاظت اوراپنے پیاروں سے دورعیدکی خوشی قوم کی خدمت میں ہے ۔اللہ تعالیٰ سب کومحفوظ  ومستحکم کرے ۔اس پرمسرت موقع پرقومی ہیروز کے غیرمتززل عزم کویادرکھیں۔مسلح افواج اورقوم کےلیے قومی ہیروزمشعل راہ ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شہیدجوانوں اوران کے اہلخانہ  کی قربانیوں پرپوری قوم شکرگزارہے۔ پاکستان کی حفاظت اورخودمختاری کے لیے جانوں کی قربانی دینے والے شہداکوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔