آف لائن گمشدہ اینڈرائیڈ فون کو تلاش کرنا اب ممکن ہوگیا

 آف لائن گمشدہ اینڈرائیڈ فون کو تلاش کرنا اب ممکن ہوگیا
کیپشن:  آف لائن گمشدہ اینڈرائیڈ فون کو تلاش کرنا اب ممکن ہوگیا

ویب ڈیسک: آف لائن گمشدہ اینڈرائیڈ فون کو تلاش کرنا اب ممکن ہوگیا۔گوگل نے ٰ فائنڈ مائی ڈیوائس کا نیا ورژن متعارف کرا دیا ۔
یہ ٹیکنالوجی ایک ارب سے زائد اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے نیٹ ورک کو استعمال کرکے آف لائن فونز بھی ڈھونڈنے کی سہولت فراہم کرے گی۔
گوگل کی جانب سے نئے فائنڈ مائی ڈیوائس کو سب سے پہلے امریکا اور کینیڈا کے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔دیگر ممالک میں اسے آنے والے مہینوں میں متعارف کرایا جائے گا۔
فائنڈ مائی ڈیوائس ایپ کو استعمال کرکے صارفین ایسے گمشدہ فون بھی تلاش کر سکیں گے جو بند ہوں گے۔
کمپنی کے مطابق فائنڈ مائی ڈیوائس ایپ سے آف لائن فون کو بھی میپ پر دیکھنا ممکن ہوگا۔
درحقیقت گوگل کا تو کہنا ہے کہ پکسل 8 اور پکسل 8 پرو اسمارٹ فونز کو پاور آف ہونے یا بیٹری ختم ہونے پر بھی اس ٹول کے ذریعے تلاش کرنا ممکن ہوگا۔یہ ٹیکنالوجی دیگر ڈیوائسز کے لیے بھی مستقبل قریب میں دستیاب ہوگی۔
بلیو ٹوتھ ٹریکرز، کار کیز، پرس، والٹ اور دیگر ڈیوائسز کے لیے گوگل کی جانب سے یہ ٹیکنالوجی فراہم کی جائے گی۔