رمضان ریلیف پیکیج،یوٹیلیٹی سٹورز کی سیل 44ارب تک پہنچ گئی

رمضان ریلیف پیکیج،یوٹیلیٹی سٹورز کی سیل 44ارب تک پہنچ گئی
کیپشن: رمضان ریلیف پیکیج،یوٹیلیٹی سٹورز کی سیل 44ارب تک پہنچ گئی

ایک نیوز:وزیراعظم کی جانب سے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے ساڑھے 12ارب کی سبسڈی دی گئی تھی ۔ایک ماہ میں یوٹیلیٹی سٹورز پرسیل44ارب تک پہنچ گئی ۔

ترجمان کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج 2024 میں تاریخی سیلز کے حصول کو ممکن بنایا اوراپنے سابقہ تمام ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔  کارپوریشن کی انتظامیہ اور ورکرز نے دن رات محنت کر کے وزیراعظم کے اس رمضان ریلیف پیکج کے تحت 19 بنیادی اشیاء کو بی آئی ایس پی کے پی ایم ٹی 60 تک کے رجسٹرڈ خاندانوں تک کامیابی سے پہنچایا۔ 

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے تاریخ میں پہلی مرتبہ رمضان المبارک کے دوران سب سے زیادہ 44 ارب روپے کی سیل کی ہے، اور وزیر اعظم ریلیف پیکج کےتحت 40 ارب روپے کے متعین سیل ٹارگٹس کو کامیابی سے حاصل کیا۔

 ملک بھر کے عوام کو انکے اپنے علاقوں میں بہترین سروسز فراہم کی اور بلا تعطل معیاری، با رعایت اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاء خوردونوش وافر مقدار میں فراہم کی گئی اورپورے رمضان کے دوران ملک کے کسی کونے میں کسی چیز کی کوئی کمی نہیں ہونے دی۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے کمپیوٹرائزیشن کی بدولت جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مانیٹرنگ کو ممکن بنایا گیا اور ہر ٹرانزکشن کو ریکارڈز کا حصہ بنایا۔ 

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بہترین حکمت عملی کی بدولت اور ایک منظم سپلائی چین منیجمنٹ سسٹم کے ذریعے اتنے بڑے سیل ٹارگٹ کے حصول کو ممکن بنایا جو بلاشبہ کسی بھی ادارے کی ترقی کے لئے ایک احسن اقدام ہے۔
 حالیہ کارکردگی کے باعث جہاں یوٹیلیٹی سٹورز پر عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے وہاں وفاقی حکومت کے اس احسن اقدام کو بھی سراہا جارہا ہے ۔