آبائی علاقوں کوجانےکیلئےپردیسیوں کاریلوے سٹیشن پررش

 آبائی علاقوں کوجانےکیلئےپردیسیوں کاریلوے سٹیشن پررش
کیپشن:  آبائی علاقوں کوجانےکیلئےپردیسیوں کاریلوے سٹیشن پررش

ایک نیوز :عیدالفطرپیاروں کیساتھ منانےکیلئےجانے والے پردیسیوں کا لاہورریلوے سٹیشن پر رش بڑھ گیا۔

لاہورسے دیگرشہروں میں جانے والے پردیسیوں کو ٹکٹوں کے حصول میں مشکلات کاسامنا،بلیک میں ٹکٹ خریدنےپرمجبور ہیں۔

ریلوے کی جانب سے4 عید سپیشل ٹرینیں بھی اپنے سفرپررواں دواں ہیں۔ ریلوے انتظامیہ کےمطابق ٹرینوں میں 100فیصد ایڈوانس بکنگ ہو چکی ہے  مسافروں کے رش اور سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے دیگر ٹرینوں کےساتھ اضافی کوچز بھی لگائی جارہی ہیں ۔
مسافروں کی جانب سے ریلوے سٹیشن پر رش اور سہولیات کے فقدان کی شکایات کی گئیں۔
ریلوے انتظامیہ کے ا علان کے مطابق عید الفطر کے روز ریلوے کے تمام ریزرویشن دفاتر بند رہیں گے اور اس سے اگلے روز بھی صبح 8بجے سے لیکر دوپہر 2بجے تک بند رہیں گے اور اس کے بعد اپنے نارمل اوقات کا ر کے مطابق کا م کریں گے۔