ڈالرکی قیمت میں مزیدکمی

ڈالرکی قیمت میں مزیدکمی
کیپشن: A further decline in the value of the dollar

ایک نیوز:انٹربینک واوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں مزیدکمی ہونےسےروپیہ مستحکم ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 21 پیسے سستاہونےسے 279 روپے 37 پیسے کا ہو گیا ،گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 58 پیسے پر بند ہوا تھا، انٹربینک میں ڈالر 1 پیسہ سستاہونےسے 277 روپے 94 پیسے کا ہو گیا، گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 95 پیسے پر بند ہواتھا۔
کاروبارکےاختتام پراسٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، ہنڈرڈانڈیکس پہلی بار 70 ہزار کی سطح عبور کر گیا، فرٹیلائزر ،بینکنگ اور آئل اینڈ گیس کمپنیوں کے شیئرز میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا۔ 

مارکیٹ نے نئی بلند ترین سطح 70 ہزار 677 پوائنٹس قائم کر لی ، ہنڈرڈانڈیکس 694 پوائنٹس کے اضافے سے 70 ہزار 314 پوائنٹس پر بند ہوا،دن بھر مجموعی طور پر 350 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،180 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 156 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔
  مارکیٹ میں 38 کروڑ 15 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ، اسٹاک مارکیٹ میں 17 ارب 10 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 70,677 جبکہ کم ترین سطح 69,857 پوائنٹس رہی۔