ماہرہ خان کی شادی کے بعد شوہر کیساتھ پہلی تصویر وائرل

ماہرہ خان کی شادی کے بعد شوہر کیساتھ پہلی تصویر وائرل
کیپشن: Mahira Khan's first picture with husband after marriage goes viral

ایک نیوز : معروف اداکارہ ماہرہ خان نے شادی کے بعد شوہر سلیم کریم کے نئی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کردی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)


چند روز قبل ماہرہ خان نے اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ ایک پُروقار تقریب کے دوران شادی کی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں اور پاکستان بھارت دونوں ممالک میں اداکارہ کی دوسری شادی کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔دونوں ممالک کے شوبز ستارے اور مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
شادی کی تقریبات کی تصاویر کے بعد ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر چند نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں اُنہیں اپنے شوہر سلیم کریم اور چند دوستوں کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔
تصاویر دیکھ کر بظاہر یہ لگ رہا ہے کہ اس جوڑے نے شادی کے بعد اپنے دوستوں کے لیے پارٹی کا اہتمام کیا۔
ماہرہ خان نے پارٹی میں معروف ڈیزائنر ’زارا شاہ جہاں‘ کا سُرخ اور سفید رنگ کا دلکش لہنگا اور چولی زیب تن کیا۔
دوسری جانب ماہرہ خان کی ایک اور پوسٹ پر بالی ووڈ اداکار ورون دھون نے اُنہیں شادی کی مبارکباد دی اور کہا کہ ‘آپ تمام خوشیوں کی مستحق ہیں’۔