سونےکی قیمت میں مزیدکمی

سونےکی قیمت میں مزیدکمی
کیپشن: Further reduction in the price of gold

ایک نیوز:صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی۔
 سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی ہونےسے سونا 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ ہوگیا ،10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کی کمی ہونےسے10 گرام سونا 2 لاکھ 5 ہزار 75 روپے کا ہوگیا ۔

 عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر کی کمی سے 2312 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 620 روپے پر مستحکم رہی۔