وزیراعلیٰ ان ایکشن، مختلف علاقوں کے دورے

وزیراعلیٰ ان ایکشن، مختلف علاقوں کے دورے
کیپشن: Chief Minister in action, visits to different areas

ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب ان ایکشن،مریم نواز رمضان نگہبان ریلیف پیکیج کی تقسیم کی نگرانی کے لئے عوام کے پاس پہنچ گئیں ۔
 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے عوام سے براہ راست ملاقات کی ،مریم نواز نے گھرگھر جاکر شہریوں سے بات کی۔وزیراعلیٰ نے رمضان پیکج کے معیار، ترسیل اور عملے کے رویے کے بارے میں دریافت کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنےکہاکہ آپ کی خادمہ ہوں، اسی لئے خود معلوم کرنے نکلی ہوں کہ آپ کا حق آپ کو مل رہا ہے یا نہیں، آپ کی دعاؤں سے آپ کی خدمت کے مشن میں کامیاب ہوں گی۔