ڈاکٹر جمال ناصر نے پنجاب میں  2024ء کی پہلی انسداد پولیو مہم کاافتتاح کردیا

کیپشن: ڈاکٹر جمال ناصر نے پنجاب میں  2024ء کی پہلی انسداد پولیو مہم کاافتتاح کردیا

ایک نیوز: وزیر پرائمری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصر نے پنجاب میں  2024ء کی پہلی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر جمال ناصر نے  بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔ مہم کے دوران پنجاب میں 2 کروڑ 25 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔والدین اپنے پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔پنجاب میں 2020 کے بعد پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ اجتماعی و انفرادی کوشش کی بدولت دو ممالک کے علاوہ پوری دنیا سے پولیو کا خاتمہ ہوچکا ہے۔جن دو ممالک میں پولیو کا مرض آج بھی موجود ہے ان میں افغانستان کے ساتھ پاکستان بھی شامل ہے.این سی او سی کے مطابق اب تک پائے گئے تمام ماحولیاتی نمونوں کے نتائج کا تعلق براہ راست افغانستان سے ہے.ہم سب مل کر بحثیت قوم اس موذی مرض کا مقابلہ کریں اور اپنے بچوں کے صحت مند مستقبل کو یقینی بنائیں۔

ڈاکٹر جمال ناصر نے مزید کہا کہ اجتماعی کوشش سے ہی اس خطرناک بیماری کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل ہوسکے گی۔پولیو ورکرز ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔سخت سردی کے باوجود پولیو ورکرز دور دراز علاقوں میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔