12سال بعداداکارہ ایشا دیول کی شادی ٹوٹ گئی

12سال بعداداکارہ ایشا دیول کی شادی ٹوٹ گئی
کیپشن: After 12 years, actress Esha Deol's marriage broke up

ویب ڈیسک:12سال بعداداکارہ ایشا دیول نےبھرت تختانی سےاہیں جداکرلیں۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی اداکاردھرمیندرکی بیٹی ایشادیول نےاپنےشوہربھرت تختانی سےطلاق لےلی۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابقہ جوڑی کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان  علیحدگی باہمی رضامندی سے ہوئی، زندگی کی اس تبدیلی میں بچے ہم دونوں کی ترجیح رہیں گے جو کہ ہم دونوں کیلئے بے حد اہمیت کے حامل ہیں، ہم اپنی پرائیویسی کا احترام کرتے ہیں۔
 واضح رہے کہ ایشا اور بھرت 2012 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے،  جوڑے کے ہاں2017 میں پہلی اور2019 میں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، 2020 میں ایشا دیول نے اپنی کتاب ’اماں میاں‘ میں لکھا تھا کہ دوسری بیٹی کی پیدائش کے بعد بھرت مجھے نظر انداز کرنے لگے تھے، یہی نہیں وہ مجھ سے چڑ چڑا پن بھی محسوس کرنے لگے تھے۔