پرویزالہٰی کا ارشد ندیم کو 10 لاکھ انعام دینے کا اعلان

پرویزالہٰی کا ارشد ندیم کو 10 لاکھ انعام دینے کا اعلان
کیپشن: pervaiz elahi

ایک نیوز نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شاباش ارشد ندیم شاباش، قوم کو آپ پر ناز ہے اور ساتھ ہی انہیں 10 لاکھ روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ارشد ندیم کی کامیابی کو پاکستان کی فتح قرار دیا اور کہا کہ ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے وطن کا نام روشن کیا، ارشد ندیم جیسے باصلاحیت، قابل اور پرعزم نوجوان پاکستان کا اصل چہرہ ہیں۔

پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ امید ہے ارشد ندیم عالمی سطح پر مزید کامیابیاں سمیٹیں گے۔

دوسری جانب پاکستان سپورٹس بورڈ نے بھی ارشد ندیم کو نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو نیزہ بازی کا مقابلہ جیت کر گولڈ میڈل پاکستان لانے کیلئے 50لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔
پشاور زلمی کے جاوید آفریدی نے بھی ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز میں 90 میٹر سے زائد کی تھرو پھینک کر گولڈ میڈل جیتنے اور مختلف ریکارڈز اپنے نام کرنے پر 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔