پیپلزپارٹی نے جے یو آئی سے چیئرمین سینیٹ کیلئے ووٹ مانگ لیا

پیپلزپارٹی جے یو آئی سے چیئرمین سینیٹ کیلئے ووٹ مانگ لیا
کیپشن: پیپلزپارٹی جے یو آئی سے چیئرمین سینیٹ کیلئے ووٹ مانگ لیا

ایک نیوز:پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے جے یوآئی سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے ووٹ مانگ لیا۔

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے وفد کی جےیوآئی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کی رہائشگاہ آمد ،حکومتی اتحادی وفد میں وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ، نوید قمر، شیری رحمان شامل  تھے ۔

وفد کی مولاناعبدالغفور حیدری سے ملاقات میں جےیوآئی کے سینیٹر مولانا عطاء الرحمان ، مولانا عطاء الحق درویش، سینیٹر کامران مرتضی، سینیٹر دلاور خان شامل  تھے۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق مشاورت  کی گئی ۔

حکومتی اتحادی جماعتوں نے چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین انتخاب میں جےیوآئی سے تعاون کی درخواست کی ۔