پی ٹی آئی کا جیلوں میں رہنماؤں کےکیسزکی بھرپورپیروی کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا جیلوں میں رہنماؤں کےکیسزکی بھرپورپیروی کا فیصلہ
کیپشن: پی ٹی آئی کا جیلوں میں رہنماؤں کےکیسزکی بھرپورپیروی کا فیصلہ

ایک نیوز:تحریک انصاف نے بانی چیئرمین سمیت اسیررہنماؤں کے کیسزکی بھرپور پیروی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ  اسیر رہنماوں کی رہائی کے لئے تگڑے وکلا قانونی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

اجلاس میں  سینٹر شبلی فراز کی سربراہی میں پی ٹی آئی کی نئی لیگل کمیٹی تشکیل دیدی گئی ۔بیرسٹر علی ظفر,سلمان صفدر ،بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت، علی محمد،شعیب شاہین نعیم پنجوتھا ،انتظار پنجوتھا، عمر ایوب ،روف حسن بھی لیگل کمیٹی کا حصہ ہوں گے ۔لیگل کمیٹی عمران خان، شاہ محمود پرویز الہی سمیت تمام  مقدمات کا  جائزہ لے گی ۔

لیگل کمیٹی، مقدمات کے معاملے پر کور کمیٹی کو رہنمائی فراہم کرے گی ۔وکلاء پر مشتمل لیگل کمیٹی  اسیروں کے مقدمات بارے کور کمیٹی کو دو ہفتے کے اندر پیش کرے گی۔