عیدالفطر،وزیراعلیٰ سندھ کا قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کااعلان 

عیدالفطر،وزیراعلیٰ سندھ کا قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کااعلان 
کیپشن: عیدالفطر،وزیراعلیٰ سندھ کا قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کااعلان 

ایک نیوز:وزیراعلیٰ سندھ نے عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی جیل خانہ جات کی درخواست پر سندھ کی جیلوں میں قید سزا یافتہ قیدیوں کی سزا میں 120 دنوں کی خصوصی معافی کی منظوری دے دی ۔جیل خانہ جات قوانین 2019 کے رول 788 کے تحت قیدیوں 120 دن کی سزائیں معاف کی جاسکتی ہے۔سزا معافی کا اطلاق قتل، جاسوسی، بغاوت، ریاست مخالف سرگرمی، دہشت گردانہ سرگرمی کے سزا یافتہ قیدیوں  پر نہیں ہوگا۔زنا ، اغوا/اغوا ،ڈکیتی ،  غیر ملکی ایکٹ 1946 کے تحت سزا یافہ ، منشیات کے  جرائم میں ملوث  قیدی بھی  معافی کے حقدار نہیں ۔

آئی جی جیل خانہ جات  کے مراسلہ کے مطابق قیدیوں کی سزا معافی کا خصوصی اختیار وزیراعلیٰ کے پاس ہے۔