انٹربینک میں ڈالرمہنگا،اوپن مارکیٹ میں سستاہوگیا

انٹربینک میں ڈالرمہنگا،اوپن مارکیٹ میں سستاہوگیا
کیپشن: انٹربینک میں ڈالرمہنگا،اوپن مارکیٹ میں سستاہوگیا

ایک نیوز:کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالرمہنگا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستاہوگیا۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر2پیسے مہنگا،277.93روپےسے بڑھ کر 277روپے95پیسےپربند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر7پیسےسستا،279روپے58پیسے پربند ہوا۔

  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔مارکیٹ نے نئی بلند ترین سطح 69 ہزار 720 پوائنٹس قائم کر لی۔ہنڈرڈانڈیکس 1203 پوائنٹس کے اضافے سے 69 ہزار 619 پوائنٹس پر بند ہوا۔دن بھر مجموعی طور پر 342 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 202 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 121 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔ مارکیٹ میں 33 کروڑ 10 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی۔اسٹاک مارکیٹ میں 15 ارب 21 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 69,720 جبکہ کم ترین سطح 68,710 پوائنٹس رہی۔