واشنگٹن نے رستہ نہ بدلا تو امریکا چین تصادم ناگزیر ہے، وزیر خارجہ کن گینگ

QIN GANG NEW CHINEASE FORIEGN MINISTER
کیپشن: QIN GANG NEW CHINEASE FORIEGN MINISTER
سورس: google

  ایک نیوز :   چین کے نئے وزیر خارجہ کن گینگ نے  امریکا کو  خبردار کیا کہ اگر واشنگٹن نے اپنا راستہ تبدیل نہیں کیا تو  چین امریکا تصادم ناگزیر ہے۔

رپورٹ کے مطابق  وزیر خارجہ نے  اپنی پہلی پریس کانفرنس میں امریکی پالیسیوں کے بخئے ادھیڑ کر رکھ دئیے ، یادرہےکن گینگ ،  امریکہ میں چین کے سفیر تھے،  جن کی شہرت ایک محتاط اور قابل سفارت کار  کی ہے۔

  تاہم اپنے نئے کردار میں وہ ایک جرات مندانہ کردار کے طور پر سامنے  آئے ہیں ۔انہوں نے چین کے سالانہ پارلیمانی اجلاس میں وزیر خارجہ کے طور پر خطاب کرتے ہوئے  واشنگٹن کو  مہرے لاپرواہی سے چلنے کے "تباہ کن نتائج" سے خبردار کیا  ہےکن نے بیجنگ میں نیشنل پیپلز کانگریس کے موقع پر کہا کہ "اگر امریکہ بریک نہیں لگاتا، اور غلط راستے پر تیز رفتاری سے سفر جاری رکھے گا تو کوئی بھی ریل کوپٹڑی سے اترنے سےنہیں روک سکتا، اور یقیناً تصادم  ہوکر رہے گا۔

 انتہائی روایتی تقریب میں، کن گینگ  نے آنے والے سال اور اس کے بعد کے لیے چین کی خارجہ پالیسی کے لیے لہجے کا تعین کیا، بڑھتے ہوئے دوطرفہ تناؤ اور بیجنگ کی ماسکو کے ساتھ قریبی شراکت داری کا دفاع کرنے کے لیے امریکہ پر تنقید کی۔

  یادرہےدنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان تعلقات کئی دہائیوں میں سب سے خراب ہیں، اور گزشتہ ماہ ایک مشتبہ چینی جاسوس غبارے کے شمالی امریکہ پر تیرنے کے بعد اور پھر امریکی لڑاکا طیاروں نے اسے مار گرانے کے بعد کشیدگی مزید بڑھ گئی۔