عمران خان لاہور سے انتخابی مہم کا آغاز آج کریں گے

عمران خان لاہور سے انتخابی مہم کا آغاز آج کریں گے
کیپشن: Imran Khan will start the election campaign from Lahore today

ایک نیوز :چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج ریلی کی قیادت کرتے ہوئے لاہور سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔ ریلی  زمان پارک سے شروع ہو کر فیروز پور روڈ سے ہوتی ہوئی داتا دربار پر ختم ہو گی۔

جنرل سیکرٹری سنٹرل پنجاب میاں حماد اظہر ، میاں محمود الرشید،صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز محمود،جنرل سیکرٹری زبیر خان نیازی نے زمان پارک میں پریس کانفرنس کے دوران ریلی کے شیڈول کااعلان کیا۔

رہنماتحریک انصاف حماد اظہرکاکہنا ہے کہ ریلی میں عمران خان بلٹ پروف گاڑی میں شرکت کریں گے اور گاڑی کے اندر سے تمام مقامات پر خطاب کریں گے۔پچھلے دنوں ایک پیشی کیلئے نکلے کوئی کال نہیں تھی عوام خود پہنچی۔ عمران خان کے لئے آسان ہے چوروں سے ہاتھ ملا لیں اور اقتدار میں آ جائیں۔مگر ہم خود سے ہوئی زیادتی تو معاف کر سکتے ہیں مگر عوام کا پیسہ لوٹنے والوں کو معاف نہیں کیا جاسکتا۔اب یہ لوگ لیٹ چکے ہیں ارباب اختیار کے پاس کہ ہمیں عوامی احتساب سے بچائیں۔میڈیا بلیک آؤٹ، جھوٹے پرچے، برہنہ کر کے مارنا یہ سب ڈرانے کے طریقے ہیں۔

حماد اظہر کا مزیدکہنا تھا کہ عمران خان کی آواز اب کوئی مائی کا لال بند نہیں کر سکتا اب ہم ہر گلی میں سکرینیں لگا دینگے۔یہ سب غیر قانونی ہے کورٹ کا واضع حکم ہے کہ کسی سیاسی شخصیت کی آواز بند نہیں کی جا سکتی۔ خان بولتا ہے تو پورا پاکستان سنتا ہے بلاول مریم کے پاس بولنے کو بھی کچھ نہیں ہے اور کوئی سنتا بھی نہیں۔ عمران خان کی گاڑی بم اور بلٹ پروف ہے اور خان صاحب گاڑی سے باہر نہیں نکلیں گے۔خان صاحب سارے کیسز میں ہر جگہ تو پیش نہیں ہو سکتے۔ہم ڈی سی لاہور سے درخواست کرینگے کہ فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں۔ہمیں یا کوئی بھی آئے آئی ایم ایف تو جانا ہو گا مگر وہ حل نہیں ہے حل اصلاحات ہیں جو بہت ضروری ہے۔

رہنماتحریک انصاف میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ آج  تاریخ ساز ریلی ہو گی اور تخت لاہور کے پائے ٹوٹ گریں کے۔

رہنماتحریک انصاف شیخ امتیازکا کہنا تھا کہ لاہور اب تحریک انصاف کا قلعہ بن چکا ہے اور لاکھوں لوگ ہر عمر اور طبقے کے اس ریلی میں شریک ہو نگے۔

رہنماتحریک انصاف زبیرنیازی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تاریخی جدوجہد رنگ لائے گی اور دو تہائی اکثریت سے زیادہ کی حکومت ہم پنجاب میں بنائیں گے۔