سانحہ 9مئی کے ملزمان کو معافی نہیں ملے گی،راناثنااللہ

سانحہ 9مئی کے ملزمان کو معافی نہیں ملے گی،راناثنااللہ
کیپشن: The accused of May 9 tragedy will not get pardon, Ranathanaullah

ایک نیوز :وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناااللہ کاکہنا ہے کہ سانحہ 9مئی کے ملزمان کو معافی نہیں ملے گی ۔ پارٹی چھوڑنے والوں کیخلاف بھی ثبوت ہوئے توکارروائی کی جائے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ ر اناثنااللہ کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ سیاسی ورکرز بعض اوقات دوران احتجاج قانون ہاتھ میں لے لیتے ہیں۔ سیاسی ورکر،کریمنل اور دہشت گردکیساتھ یکساں سلوک نہیں کیا جاتا۔ یہ لوگ پاکستان کے دفاعی ادارے پر حملہ آورہوئے ہیں۔ان کا عمل سرکشی اور بغاوت ہے۔کہتے ہیں ہمارے ساتھ سیاسی ورکرکے طور پر ڈیل کیا جائے۔ ایسانہیں ہوسکتا۔

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ  آرمی ہاؤس میں گھس کر لوٹ مار کی گئی،جلاؤ گھیراؤ ،حساس ریکارڈ لے گئے۔یہ سب کچھ کرنے کے بعد کہتے ہیں ہم سیاسی ورکر ہیں۔احتجاج سیاسی اور غیر ملکی تعلقات کےتانے بانے نہ ملتے توبات کچھ اور ہوتی۔کسی کو بغیر ثبوت کے نہیں پکڑا جائے گا۔جن لوگوں کیخلاف ثبوت موجود ہیں انہیں معافی نہیں ملے گی۔پارٹی چھوڑنے والوں کیخلاف بھی ثبوت ہوئے توکارروائی کی جائے گی۔