حکومت ریاست نہیں، اپنی تباہ حال سیاست بچانا چاہتی ہے،شیخ رشید

حکومت ریاست نہیں، اپنی تباہ حال سیاست بچانا چاہتی ہے،شیخ رشید
کیپشن: حکومت ریاست نہیں، اپنی تباہ حال سیاست بچانا چاہتی ہے،شیخ رشید

ایک نیوز:سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت ریاست کو نہیں، اپنی تباہ حال سیاست بچانا چاہتی ہے، روزانہ 41 ارب روپےکا قرضہ غریب کے گلے پڑ رہا ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ملک سیاسی معاشی اقتصادی شدید ترین بحران میں داخل ہوگیاہے۔ترسیلات کم ایکسپورٹ کم انڈسٹری بندگروتھ منفی ڈالر نایاب یہ ہیں۔زمینی حقائق انتظامیہ سپریم کورٹ کے اختیارات میں مداخلت اورججوں کی تضحیک سوچےسمجھےمنصوبےکےتحت کررہی ہے،تمام مسائل کاحل الیکشن میں ہےبےگناہوں سےجیلیں بھرنےمیں نہیں۔

انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ اگر الیکشن وقت پر نہ ہوئے تو حالات مزید سنگین اور گھمبیر ہو جائیں گے۔ لیڈر جیل کی گرمی نہیں برداشت کر سکے لیکن ورکر قائم ہے اور گھبرایا بھی نہیں۔ پارٹیاں ورکروں سے چلتی ہیں لیڈروں سے نہیں، حکومت ریاست کو نہیں اپنی تباہ حال سیاست کو بچانا چاہتی ہے، روزانہ 41 ارب روپے کا قرضہ غریب کے گلے پڑ رہا ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ آئین عمل کےلیےہوتاہے،کیبنٹ میں رکھنےکےلیے نہیں،آئین کوموم کی ناک بنادیاگیا، قانون ہاتھ جوڑکرکھڑاہے،وزراکےبیانات الیکشن ہونےنہ ہونےکےشک وشبہات پیداکررہےہیں، 13اگست اسمبلی توڑنےکی ریڈلائن ہےورنہ بحران سنگین ہوجائےگا،تُرکیہ نےزلزےمعاشی تباہی کےباوجودالیکشن کرایاجس سےاُسکےحالات ٹھیک ہوگئے۔