پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2024 کے معاہدے پر دستخط

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2024 کے معاہدے پر دستخط
کیپشن: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2024 کے معاہدے پر دستخط

ویب ڈیسک:پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2024 کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کر دئیےگئے۔
سعودی وزیرحج ڈاکٹر توفیق الربیعہ اور پاکستان کے نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے۔نگراں وفاقی وزیر انیق احمد نے کہا کہ پاکستانی عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ منٰی میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور اس کے نرخ بھی کم ہوں گے۔
انہوں نے  کہ’ سعودی وزیر حج نے پاکستانی عازمین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے تعاون کا یقین دلایا ہے۔انیق احمد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے اس سال کراچی کو بھی روٹ ٹو مکہ پروگرام میں شامل کیا ہے جس سے عازمین کو سہولت ہوگی۔اس مرتبہ حج انتظامات کے حوالے سے معاہدے وقت سے پہلے ہو رہے ہیں تاکہ کسی پریشانی سے بچا جا سکے۔
ایک سوال پر انیق احمد نے کہا کہ’ پاکستان سپانسر شپ سکیم کے تحت بچ جانے والا کوٹہ سعود ی عرب کو واپس کرے گا۔نگراں وزیر نے بتایا کہ ’گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہے۔ پاکستان بچ جانے والا 20 ہزار کا کوٹہ واپس  کیا جائے  گا۔‘