نہ کوئی جاب،نہ کاروبار،پھربھی 4’بیویاں‘جاپانی شہری کاکمال

نہ کوئی جاب،نہ کاروبار،پھربھی 4’بیویاں‘جاپانی شہری کاکمال
کیپشن: No job, no business, yet 4 'wives', Japanese citizens complete

ویب ڈیسک:جاپان میں خلاف قانون4’شادیاں‘ کرنےوالےشہری نے کمال کردیا جبکہ وہ ایک دہائی سےکسی جاب یاکاروبارپربھی نہیں گیااورنہ ہی اس نےکوئی پیسہ کمایاہے۔
تفصیلات کےمطابق جاپان میں ایک سےزیادہ شادیاں کرناوہاں کےقانون کی خلاف ورزی ہے،کیونکہ وہاں پرایک وقت میں ایک ہی شادی کرسکتےہیں۔
جی آپ نے بالکل درست پڑھا، جاپانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ایک جاپانی شخص کی چار بیویاں ہیں جبکہ اس کے3 چھوٹے بچے بھی ہیں۔
یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ اس شخص نے گزشتہ تقریباً ایک دہائی سے کچھ کمایا ہی نہیں ہے۔
 35 سالہ ریوتا وتانابے نامی شخص سے متعلق بتایا جارہا ہے کہ وہ اپنی چار میں سے تین بیویوں کے ہمراہ رہتا ہے۔
واناتابے کا کہنا ہے کہ مجھے ان خواتین سے محبت ہے، لیکن جب تک مجھے تمام باتوں کا علم ہوا تو میں اس صورتحال میں تھا۔ 
واضح رہے کہ جاپان میں ایک سے زائد شادیوں پر پابندی ہے، تاہم ان خواتین کو بچوں کےلیے والد کا نام واناتابے استعمال کرنے کےلیے ایک مرتبہ شادی کرکے طلاق لینی ہوگی۔ 
موجودہ صورتحال میں خواتین ریوتا واناتابے کے ساتھ کامن لاء ریلیشن شپ کے تحت رہتی ہیں، اس قانون کے تحت جاپان میں لڑکا لڑکی کو ایک ساتھ رہنے کےلیے شادی کو رجسٹرڈ کروانے کی ضرورت نہیں۔ 
ریوتا کی بیویوں کا کہنا ہے کہ ہم ملازمت کرتی ہیں اور ماہانہ 5 ہزار 800 ڈالر سے زائد کماتی ہیں اور اپنے گھر کے اخراجات پورے کرتے ہیں جبکہ ریوتا گھر کے کام کرتے ہیں اور گھر سنبھالتے ہیں۔