عام انتخابات ،این اے 119میں 17امیدوار مدمقابل 

 عام انتخابات ،این اے 119میں 17امیدوار مدمقابل 
کیپشن: عام انتخابات ،این اے 119میں 17امیدوار مدمقابل 

ویب ڈیسک:لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119میں مریم نوازسمیت 17امیدواروں میں مقابلہ ہوگا 

تفصیلات کے مطابق لاہور میں قومی اسمبلی کا حلقعہ این اے 119گڑھی شاہو،مال روڈ،جی ٹی روڈ،باغبانپورہ ودیگر علاقوں پرمشتمل ہے،حلقے کی کل آباد ی9لاکھ 33ہزار 200،رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 5لاکھ 20ہزار 829ہے ،رجسٹرڈ مرد ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 77ہزار 172،خواتین ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 43ہزار 657ہے ۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 119میں کل 338پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں ۔

این اے 119کے امیدواروں میں مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز،پیپلزپارٹی کے امیدوار افتخارشاہدسمیت 17امیدوار میدان میں ہیں۔جبکہ صوبائی اسمبلی کے 5حلقوں میں پی پی 149سے152اور پی پی 170شامل ہے۔