الیکشن میں کامیاب ہو کر عوامی حقوق کاتحفظ کریں گے،سراج الحق

الیکشن میں کامیاب ہو کر عوامی حقوق کاتحفظ کریں گے،سراج الحق
کیپشن: الیکشن میں کامیاب ہو کر عوامی حقوق کاتحفظ کریں گے،سراج الحق

ویب ڈیسک:امیرجماعت اسلامی سراج الحق کاکہنا ہے کہ 8فروری کو ترازو کا کامیاب کرائیں عوام اور پاکستان کے حقوق کی ہم پاسداری کرتے ہیں۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا مریدکے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ ووٹ کی طاقت سے مافیاز کیخلاف ہمارا ساتھ دیں۔افغانستان بنگلہ دیش سمیت دیگر چھوٹے ممالک کی کرنسی ہم سے بہتر ہے۔اب پھر کہتے ہیں باری دو پاکستان کو نواز دو ۔ پاکستان کو نواز کی نہیں امن کی ضرورت ہے۔عوام کو اس وقت حقوق ملیں گے جب اسلامی نظام نافذ ہوگا ۔ 

سراج الحق کاکہنا تھا کہ مافیاز نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو کشمیر کا سودا کیا فلسطین پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی۔ پاکستان پر مسلط مافیاز نے ہمیشہ اپنی جیب بھری عوام کا کوئی خیال نہیں۔مافیاز کیخلاف ہم ایک مقدس جہاد کررہے ہیں ۔ہمارے جہاد کا مقصد پاکستان کو کرپشن سے پاک بنانا ہے۔ پاکستان پر مسلط مافیاز کی وجہ سے ہم دنیا میں تماشہ بن گئے ۔ہمارا نوجوان بے روزگار ہے دو کروڑ عوام بے گھر ہیں۔ہمارے دو کروڑ اسی لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔