بنگلہ دیش پریمیئر لیگ،بابراعظم ٹاپ سکورربن گئے

 بنگلہ دیش پریمیئر لیگ،بابراعظم ٹاپ سکورربن گئے
کیپشن:  بنگلہ دیش پریمیئر لیگ،بابراعظم ٹاپ سکورربن گئے

ویب ڈیسک:سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابراعظم نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں دھوم مچادی،ٹاپ سکور بن گئے۔
 بنگلہ دیش پریمیئر لیگ پلے آف کے حتمی مرحلے میں داخل ہو رہی ہے جس کے بعد ٹائٹل کیلئے ناک آوٹ راونڈ شروع ہو جارہاہے۔
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بابراعظم ’ رنگپور رایئڈرز‘ کی نمائندگی کر رہے ہیں اور اب تک 6 اننگز میں 251 رنز کے ساتھ ٹورنامنٹ کے ٹاپ سکورر ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر ’ فارچون باریشال‘ کے مشفیق الرحمان 228 رنز کے ساتھ موجود ہیں ۔تیسری پوزیشن ’ سیلہٹ سٹرائیکرز کے ذاکر حسین کے پاس ہے جو کہ 7 اننگز میں 193 رنز بنا چکے ہیں ۔ چٹوگرام چیلنجرز کے اویشکا فرننیڈو 6 اننگز میں 174 رنز کے ساتھ چوتھے جبکہ ڈھاکہ ڈومینیٹرز کے محمد نعیم 6 اننگز میں 156 رنز کے ساتھ پانچویں نمبرپر ہیں۔